ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

 ٹریفک کی روانی متاثر کرنے  والے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )مین شاہراہ کے کنارے عارضی دکان قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے سوساں روڈ پر دوکاندار کی جانب سے سڑک کنارے فاسٹ فوڈ کی عارضی دکان قائم کی گئی تھی۔ جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔ جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں