سربازار خاتون سے چھیڑ چھاڑ 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سربازار خاتون سے چھیڑ چھاڑ  2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سربازار خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ باوا چک کی رہائشی کبری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی رشتہ دار کے ہمراہ بازار جا رہی تھی کہ اس دوران دو ملز موں نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں جس سے منع کرنے پر وہ آوازیں کسنے لگے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں