آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھرسر جوڑ کر بیٹھے گی
اسلام آباد: (دنیانیوز) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے سیاسی قیادت آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
پارلیمان کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیرِ صدارت ہو گا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا، جمیعت علمائے اسلام ف، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اپنے مسودے پیش کر چکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال آئینی ترمیمی مسودہ پیش نہیں کیا گیا ۔
26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔