گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنیوالا شہری حوالات میں بند

 گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک  کرنیوالا شہری حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر گاڑی کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں