8منشیات فروش گرفتار، 2کلو افیون ،13کلو چرس برآمد

8منشیات فروش گرفتار، 2کلو افیون ،13کلو چرس برآمد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر )فیکٹر ی ایریا پولیس کی بڑی کارروائی ،دو منشیات فروش گرفتار،ملزموں سے لاکھوں کی 5کلو چرس اور 2کلو افیون برآمد کرلی۔

ٹبی سٹی پولیس نے 4منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں سے 8کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی،مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فیضان اور اصغر کو حراست میں لیا گیا۔ملزموں سے لاکھوں کی 5 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمدکی گئی۔ٹبی سٹی کے علاقے سے بھی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزموں میں شبیر، اکرم اور دیگر شامل تھے ۔ملزموں کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے کارروائی کے دوران گرفتار کیاگیا۔ملزموں کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ مزنگ پولیس نے بھی منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش یاسر اور حسن منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکیے گئے ۔ملزموں کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں