نوکری کاجھانسہ دیکر لاکھوں ہتھیانے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) یکی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو نوکری کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم نوید کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق یکی گیٹ انوسٹیگیشن پولیس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے اور لوگوں کو نوکری کاجھانسہ دے کر رقم اور قیمتی سامان ہتھیا نے والے ملزم نوید کوگرفتارکر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے نام سے جعلی وزٹنگ کارڈ اور مہریں بنا رکھی تھیں، اس نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے ۔