پانی پینے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوئوں کی لوٹ مار
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پانی پینے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ خیابان کالونی میں ایک عورت دو مردوں کے ہمراہ پانی پینے کے بہانے محمد فیصل نامی شہری کے گھر داخل ہوئی جنہوں نے اچانک اسلحہ نکال لیا اور گھر میں موجود خاتون کو یرغمال بنا کر 3 تولے تلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔