شہری کے گھر پر فائرنگ

شہری کے گھر پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے 5نمبرسٹاپ کے۔۔۔

رہائشی سہیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ ا س دوران ملزمان کی جانب سے اسکے گھر پر فائرنگ کردی گئی جس سے گھر پر موجود افراد خوش قسمتی سے محفوط رہے ، بعد ازاں ملزمان قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں