خاتون کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے رحمت ولاز کے رہائشی سمیع اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکی والدہ کی شادی اسکے والد اکبر علی کے ساتھ ہوئی تھی، بعد ازاں والدہ نے خلع لیکر اپنی پسند کی شادی کرلی۔ جس کی رنجش میں ملز موں نے اسکی والدہ کو قابو کرکے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔