ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ڈکیتیوں میں ملوث منشیات فروش کو گرفتارکرکے 2کلوگرام چرس اور 2موٹرسائیکلیں برآمدکرلیں۔۔۔
راجہ جنگ پولیس نے بتایا کہ ملزم زبیر عرف ڈنگر منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرتا ہے ، ملزم سے وارداتوں کے دوران چھینی گئیں 2موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔