راہوالی:بیوی اور سالے سے ملکر والدہ اور بھابھی پر تشدد

راہوالی:بیوی اور سالے سے  ملکر والدہ اور بھابھی پر تشدد

راہوالی(نمائندہ دنیا ) پولیس ملازم کے بیٹے نے بیوی اور سالے سے ملکر والدہ اور بھابھی پر تشدد ،گلی میں کھڑی گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی توڑ پھوڑ دیا۔۔۔

مدینہ کالونی کوٹ شاہاں کے اے ایس آئی محمد امین کی بیگم دن نو بجے گھر کے اوپر والے پورشن پر گئی کہ اسکی بہو شکیلہ سے تلخ کلامی ہو گئی شکیلہ نے ساسکوبالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا ،اسی دوران اپنے خاوند ساجد اور بھائی اکمل کو بلا لیا جنہوں نے ملکر ان سب پر دوبارہ تشدد کیا ،پھر گلی میں کھڑی گاڑی اور موٹر سائیکل کی توڑ پھوڑ کی، امین گوندل کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں