مین شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر 2 افرادگرفتار

مین شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں  رکاوٹ پیدا کرنے پر 2 افرادگرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ بلاک کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دو افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے تیزاب ملز چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور توقیر اور ریڑھی بان ذیشان کو حراست میں لے لیا۔ جن کی جانب سے مین شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کررکھا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں