تلونڈی: 3لڑکے اغوا تاحال سراغ نہ مل سکا

تلونڈی: 3لڑکے اغوا تاحال سراغ نہ مل سکا

تلونڈی (نامہ نگار)سرکل چونیاں میں اغوا کے بڑھتے واقعات نے علاقے میں خوف کی فضا قائم کردی، اغواہونیوالے محنت کش 22سالہ صدام حسین ، 13سالہ حسن علی اور 5سالہ محمدعبداللہ کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔۔

13سالہ حسن علی کی والدہ عابدہ انجم نے میڈیاکو بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت 2ملزم پکڑوائے جنہوں نے میرے مغوی بیٹے حسن علی کے موبائل نمبر سے 10لاکھ روپے بھتہ وصولی کیلئے کال کی تھی، ملزموں سے مغوی کاموبائل برآمد ہونے کے باوجود اس کابازیاب نہ ہونا قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، تفتیشی مقدمہ وسیم طارق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے ، جلد مغوی کوبازیاب کر لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں