شفیق آباد :فریج کے ڈبے سے ملنے والی لاش کی شناخت
لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقے میں فریج کے ڈبے سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت نبیل کے نام سے کر لی گئی ۔
پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزموں نے سر میں گولی مار کر قتل کیا اور لاش گتے کے ڈبے میں ڈال کر پھینک دی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔