لاس ویگاس:ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکا، 1 ہلاک، 7 زخمی
لاس ویگاس(اے ایف پی)امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک ہلاک، 7 زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق سائبر ٹرک کے اندر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش نکالی گئی ہے ۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سائبر ٹرک میں دھماکا آتشبازی یا بم کے باعث ہوا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ویگاس سائبر ٹرک دھماکے کا مرکزی ملزم میتھیو ایلن لیولز امریکی سپیشل فورسزکا اہلکار تھا۔پینٹاگون نے کہا کہ واقعے کے وقت میتھیو ڈیوٹی سے منظور شدہ چھٹی پر تھے ۔ امریکی میڈیا نے ملزم کی شناخت سائبر ٹرک کرائے پر لینے والے شخص کے طور پر کی ہے تاہم حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی گاڑی کے اندر مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کی گئی ۔