سعودی گھریلو ملازمین کو تنخواہوں کی بینک کے ذریعے ادائیگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

سعودی گھریلو ملازمین کو تنخواہوں  کی بینک کے ذریعے ادائیگی  کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی بینک کے ذریعے ادائیگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔

 وزارت افرادی قوت نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور تنخواہوں کی ادائیگی کو منظم کرنے کیلئے بینک اکائونٹ کے قانون کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 سے کیا گیا تھا جس کے تحت نئے آنے والے کارکنوں کی ماہانہ اجرت بینکوں کے ذریعے ادا کرنا ضروری تھا ۔اجرت کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ یکم جنوری 2025 سے شروع کیا گیا جس میں چار کارکنوں تک کی شرط ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں