سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ،نوجوان گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ،نوجوان  گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی ویڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی۔راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں