سول لائنز سے 29سالہ نوجوان اغوا

سول لائنز سے 29سالہ نوجوان اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز کے علاقے سے 29 سالہ نوجوان کو اغوا کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سول لائنز مال روڈ سے سعد سعید کو اغوا کیا گیا۔

 پولیس نے والدمحمد احمد سعید کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق میرا بیٹا سعد سعید میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ،کام سے گھر واپسی کیلئے نکلا مگر نہیں پہنچا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت دیگر شواہد کی مدد سے مغوی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں