5بچوں کی ماں قتل، ملزم خاوندگرفتار

پتوکی ( تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے 5 بچوں کی ماں کو تشدد سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کو وقوعہ کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔۔۔
دور روزقبل نور محمد نامی شخص نے 5بچوں کی ماں اپنی بیوی نسیم بی بی کو ڈنڈوں کے وارکرکے قتل کر دیا تھا اورواردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا،پولیس نے ملزم نور محمد کو پکڑلیا۔