عالم چوک :چھیڑ خانی سے منع کرنے پر اوباشوں کا لڑکی پر وحشیانہ تشدد

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )راہ چلتے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر اوباشوں کا د کان پر سودا سلف لینے آئی لڑکی پر وحشیانہ تشدد۔۔۔
مدوخلیل کی عذراہ بی بی کی17سالہ بیٹی (گ) دکان پر سودا سلف لینے جاتی تو رضوان اور ماجد بیہودہ آوازے کستے اور چھیڑ خانی کرتے ، (گ ) کے منع کرنے پر دونوں نے طیش میں آ کر سرراہ اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا،لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، لدھیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔