اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں کا سامان چوری

اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گرین ٹاؤن میں عطا الرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر کو تالا لگا کر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے برتن، کپڑے ، نقدی، بجلی کی وائرنگ، اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں