سابقہ رنجش ،مسلح افراد نے مخالفین کے گھر پر فائرنگ کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر مخالفین کے گھر پر فائرنگ کر دی۔
تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمیر ملک نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود افراد کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کرنے کے ساتھ شدید فائرنگ کردی گئی۔ جس سے اہلخانہ محفوظ رہے لیکن پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ۔