نجی کمپنی کا مینجر50لاکھ روپے کا فراڈ کرکے فرار ،مقدمہ درج

نجی کمپنی کا مینجر50لاکھ روپے  کا فراڈ کرکے فرار ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نجی کمپنی کا مینجر 50 لاکھ روپے کا فراڈ کرکے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں واقع ٹیکسٹائل مل میں کام کرنے والے مینجر کامران خان نے کاروباری ادائیگیوں میں ہیر پھیر کے ذریعے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے ذاتی اکاؤنٹ میں خرد برد کرلیے اور نوکری سے فرار ہوگیا، پولیس نے مل مینجر مظہر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں