لوہاری گیٹ:پولیو ورکر سے بدتمیزی،جھگڑا،ملزم گرفتار

لوہاری گیٹ:پولیو ورکر سے  بدتمیزی،جھگڑا،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ کے علاقوں میں پولیوورکرکیساتھ دوران ڈیوٹی بدتمیزی اوردھمکیاں دینے کاواقعہ پیش آگیا، پولیس نے پولیو ورکرکے ساتھ جھگڑاکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا پولیوورکر کی جانب سے بچوں کوقطرے پلانے کیلئے گھرپردستک دی گئی،ملزم بابونے باہرآتے ہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کر دیں، ملزم کیخلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں