نوشہرہ ورکاں:گھر میں لاکھوں کا ڈاکہ ، اسلحہ بھی چھین لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈاکو اہل خانہ سے 26 لاکھ روپے ، 28 تولے طلائی زیورات اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاؤں چک عیہ کے رہائشی سجاد اور رشید کے گھر 8ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 26 لاکھ روپے ، 28 تولے طلائی زیورات اور لائسنسی بندوق چھین کر فرار ہو گئے ، واردات کی اطلاع پر ملتے ہی پولیس افسر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔مقامی پولیس نے متاثرہ خاندان کے سربراہ نادر خاں کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ڈی ایس پی ریحان ضیا ہاشمی اور ایس ایچ او غازی خالد محمود نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔