راہوالی:ڈاکوئوں نے ٹھیکیدار سے رقم اورفون چھین لئے

راہوالی:ڈاکوئوں نے ٹھیکیدار  سے رقم اورفون چھین لئے

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈاکو ٹھیکیدار سے لاکھوں روپے ، ایک لاکھ روپے کاموبائل فون اور قیمتی لیڈیز سوٹ چھین کر لے گئے ۔

 رانا برہان رات ایک بجے موٹر سائیکل پر راہوالی سے خوشی ٹاؤن جارہا تھا کہ سروس روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوئوں نے روک لیا ، 182000روپے ، دو موبائل فون ،لیڈیز سوٹ چھین کر فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں