مختلف مقامات سے 3خواتین اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح سے 3 خواتین کو اغوا کرلیاگیا، لطیف پورہ کے رہائشی عامر کی بیوی کوگھرسے سنیل وغیرہ ،بھاگوکے آرائیاں کے رہائشی محمدیونس کی 19سالہ بیٹی (ز)کو شان علی وغیر ہ نے اغواکرلیا۔۔۔
پیرووالا روڈ گلبرک کالونی کے رہائشی شبیر حسین کی 25 سالہ بیوی (م) دوائی لینے کی غرض سے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال گئی جوتاحال واپس نہ آئی ، شبیر حسین کے مطابق نامعلوم ملزموں نے اس کی بیوی کو اغوا کرلیا ہے ۔