لیسکو: بجلی چوری میں ملوث 87ملزموں کے خلاف مقدمات

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو کے ڈسکوز سپورٹ یونٹس کے ریجن بھر میں مشترکہ آپریشن کے دوران 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑتے ہوئے۔۔۔
87 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیسکو، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،6 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کوڈی ٹیکشن بل کی مد میں ایک لاکھ 85 ہزار 236 یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 68 لاکھ 76 ہزار 163 روپے ہے ۔