رکشہ سوار نوسر بازوں نے مسافر کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ سوار نوسر بازوں نے مسافر کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب افضال احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلومرکشہ سوار نوسر بازوں نے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس کا لاکھوں روپے مالیتی سامان، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء رکشے میں رکھ لیں اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے ۔