ساندہ : 9 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ پولیس نے منشیات فروش کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش شیر علی پٹھان کو خفیہ اطلاع پر حسن چوک سے گرفتار کر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔