سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،شہری کو  بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے ملک پور میں عمیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں