نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اغواء کر لیا گیا

 نوکری کا جھانسہ دے  کر لڑکی کو اغواء کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دے کر جوان سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 75 گ ۔ب میں ندیم نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم شخص نے اس کی 23 سالہ بیٹی شکیلہ کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں