پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصورآباد کے علاقہ ڈپو بازار میں پولیس نے نامعلوم شخص کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی گئی تاہم وہ چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔