انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری گرفتار کر لئے۔۔
،ملزم شہریوں کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر روپوش تھے ۔ ملزموں کی شناخت عمیر رفیق، محمد یوسف، شاہد رسول اور نوریزصادق کے نام سے ہوئی ،لاہور اور شیخو پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم عمیر رفیق نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 1 کروڑ ،یوسف اور شاہد رسول نے شہری کو کینیڈا کا جعلی وزٹ ویزا دے کر 40 لاکھ روپے بٹورے ۔ نوریز صادق نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم ٹریفک پولیس لاہور میں بطور وارڈن ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ملزموں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔