5 منشیات فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق ملزموں عمران اور ندیم سے مجموعی طور پر 10 کلو 550 گرام بھنگ جبکہ ملزم ہمرس مسیح سے 1 کلو 370 گرام چرس برآمد ہوئی۔
چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے دوران چیکنگ 2 ملزموں ارسلان عرف کاکا اور اویس کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 120 گرام آئس برآمد کرلی۔