لاکھوں مالیت کے 75موبائل فون برآمد،اصل مالکان کے سپرد

 لاکھوں مالیت کے 75موبائل  فون برآمد،اصل مالکان کے سپرد

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے ایک ہفتہ میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 27لاکھ روپے مالیت کے 75موبائل فون برآمد کر لئے۔

 ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کر دئیے ۔شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے ، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے ۔ رواں سال ای گیجٹ ایپ کے ذریعے ساڑھے 7کروڑ سے زائد مالیت کے 2500موبائل فونز ریکور کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں