رکشہ مسافر کو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا گیا، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے مسافر کونشہ آور چیز دے کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے دربار نور شاہ ولی کے قریب رکشے میں سفر کرنے والے خالد جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل رکشے میں سوار ہوا تو اس دوران پہلے سے رکشے میں موجود نامعلوم ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسے نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کر دیا گیا اور اس دوران اس کی جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔