دوملزموں نے خنجر مار کر خاتون کو لہو لہان کردیا

دوملزموں نے خنجر مار کر  خاتون کو لہو لہان کردیا

گگومنڈی(نامہ نگار)چاردراورچاردیواری کا تقدس پامال،دوافرادنے خنجرمارکرخاتون کولہولہان کردیا۔

گزشتہ روزنواحی گاؤں359ای بی کی رہائشی ساجدہ بی بی دخترمحمداشرف اپنے گھرمیں موجودتھی کہ 10بجے دن کے قریب دیہہ ہذاکے ہی رہائشی افتخارکھرل اوراﷲدتہ چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھرداخل ہوگئے اورڈنڈے اورخنجرسے حملہ کرکے ساجدہ بی بی کو شدیدزخمی کردیا۔ساجدہ بی بی کی درخواست پرپولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں