لڑکا تلاش کر کے ورثا کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے 13سالہ لڑکے کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
گزشتہ رو زڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچے کی گمشدگی کا نوٹس لے کر اس کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا شرجیل اعوان نے ٹیم کے ہمراہ مان عباس کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا ، پولیس کا کہنا تھا لڑکا والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا ۔