سمندری:ڈکیتی کی واردات، سکیورٹی گارڈ ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی

سمندری(نمائندہ دنیا)ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو ایک لاکھ ستر ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات گزشتہ شام تھانہ سٹی کے علاقہ میں ایک پنسار سٹور پر ہوئی جہاں ایک موٹر سائیکل پر تین ڈاکو آئے جنہوں نے دکان سے لوٹ مار کی اور کامیاب واردات کے بعد فرار ہو گئے ڈاکوں نے فائرنگ کرکے گارڈ اخلاق کو زخمی کر دیا۔