سندیلیانوالی :دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تین روز بعد برآمد

سندیلیانوالی،پیرمحل،کمالیہ(سٹی رپورٹر ،نمائندگان دنیا) سندیلیانوالی کے نزدیک دریائے راوی میں ڈوبنے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش تین روز بعد برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تھانہ بھسی کے علاقہ میں 17 سالہ نوجوان فیصل نوازاپنے والد کو دریا کے دوسری طرف کھانا دینے کیلئے تیر کر دریاعبور کر رہا تھا کہ اس دوران وہ پانی میں ڈوب گیا تھا،جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کر دیا اور مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ روز سراج پتن کے قریب فیصل نواز کی لاش برآمد کر لی ۔تھانہ بھسی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔