نوشہرہ ورکاں :نہر سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نوشہرہ ورکاں :نہر سے  30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )نہر سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔۔۔

بتایاگیاہے کہ مٹو بھائیکے روڈ پر واقع عجوہ فلور ملز کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لاش کو نکال کر تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 30سال ہے تاہم شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں