سابقہ رنجش ،مخالفین نے 2افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،مخالفین نے 2افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے دو افراد کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 508 گ ب میں ناصر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ رمضان کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے انہیں قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں