کمالیہ:زرعی رقبہ پر قبضہ کی کوشش فکرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)فصل خراب کرکے زرعی رقبہ پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلخ شیر نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزمان مقصود عباس وغیرہ نے ڈنڈے سوٹوں سے مسلح ہوکر گالم گلوچ کیا اور فصل مکئی پر ہل چلا کر میری زمین پر قبضہ کی کوشش کی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔