پینسرہ :بیوی کے قتل میں ملوث ملزم2بھائیوں سمیت گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالاپولیس نے بدچلنی کے شبہ میں بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 2بھائیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 73ج ب چبھال کے رہائشی محمد سلیم کی چار ماہ قبل 19سالہ ندائندیم سے شادی ہوئی تھی تاہم بدچلنی کے شبہ پر دو روز قبل ملزم سلیم نے اپنے بھائیوں شاہد عمران، آصف اور والدہ کے ہمراہ مل کر بہیمانہ تشدد کرکے نداء کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ئے سلیم کو دونوں بھائیوں سمیت گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔