شہری نے مزاحمت کرتے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سراج بستی میں محمد مالک نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے بیٹے کو قابو کرکے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ اس کے بیٹے نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش نہ کام بنا دی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔