گوجرہ :خاوند کا بہیمانہ تشدد بیوی کو زخمی کر کے گھر سے نکال دیا

گوجرہ :خاوند کا بہیمانہ تشدد  بیوی کو زخمی کر کے گھر سے نکال دیا

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )خاوند نے بہیمانہ تشددکرکے بیوی کو زخمی کرنے کے بعد گھر سے نکال دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔۔

تفصیلات کے مطابق نیوپلاٹ گوجرہ کے محمد حنیف نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے اسکی بیٹی زاہدہ بی بی کو اس کے خاوند محمد وقاص نے بہیمانہ طریقے سے تشددکا نشانہ بناکر زخمی کر کے گھر سے نکال دیا ہے ، ملزم اسے آئے روز زدوکوب کر تاہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں