ڈجکوٹ :نجی فٹ بال کلب کا جنریٹر اور دیگر سامان چوری

ڈجکوٹ :نجی فٹ بال کلب  کا جنریٹر اور دیگر سامان چوری

ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ میں نامعلوم چور نجی فٹ بال کلب کا جنریٹر ،پانی کی موٹر اور پائپ چرا کر لے گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی فٹبال کلب ڈجکوٹ کی انتظامیہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈجکوٹ میں فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ قائم سپورٹس کمپلیکس میں گراؤنڈ کی گھاس کو پانی لگانے کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے کمرے میں جنریٹر اور موٹر لگا رکھی تھی جسے نامعلوم افراد نے گزشتہ روز چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ، الہلال کلب کے نائب صدر عثمان اکرم کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں