آئل ٹینکر حادثہ ، نہر سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)جمبر نہر میں چند روز قبل آئل ٹینکر گرنے کا معاملہ، ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی سپیشل بحری ٹیم لاہور سے جمبر نہر پہنچ گئی۔۔۔
آئل ٹینکر گرنے کے باعث دو افراد جمبر نہر میں ڈوب گئے تھے ،ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری لاش کی تلاش جاری ہے ،ایدھی بحری ٹیم کا جمبر نہر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ،ایدھی بحری ٹیم کے ہمراہ غوطہ خور اور ایدھی اہلکار شامل ہیں ،ایدھی بحری ٹیم صبح سات بجے سے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔