وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر 5 ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والے پانچ ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس نے مسافر ویگنوں کی چھان بین کی جن کی عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا۔ پولیس نے 5ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا